dailyreformer.pk
September 6, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈبلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشلکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطلگل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹمحسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہجذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقویٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکخضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈبلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشلکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطلگل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹمحسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہجذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقویٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاک

فیفا ورلڈکپ: امن معاہدے کا اعلان، ایرانی ٹیم اپنا افتتاحی میچ کھیلنے امریکا پہنچ گئی

ایران کی قومی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں پہلی بار امریکا پہنچ گئی ہے۔

ایرانی ٹیم نے لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد اسی روز پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

یہ آمد ایسے وقت میں ہوئی جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے ایک امن معاہدے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

ایرانی ٹیم میکسیکو کے شہر تیجوانا سے مختصر پرواز کے ذریعے لاس اینجلس پہنچی جہاں وہ نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے افتتاحی گروپ میچ میں میدان میں اترے گی۔

ایران کے ہیڈ کوچ امیر قلعہ نویی نے کہا کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی پر فخر محسوس کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ فٹبال مختلف قوموں اور ثقافتوں کو قریب لانے کا ذریعہ بنے گا۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد ایرانی ٹیم نے گزشتہ ماہ امریکا کی ریاست ایریزونا میں قائم اپنا بیس کیمپ منتقل کرکے میکسیکو میں قائم کیا تھا۔

اب ٹیم کو اپنے تمام گروپ میچز کے لیے میکسیکو سے امریکا سفر کرنا پڑے گا۔

اس سے قبل تیجوانہ میں روانگی کے وقت شائقین کی بڑی تعداد نے ایرانی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی حمایت میں نعرے لگائے۔

لاس اینجلس میں بڑی ایرانی کمیونٹی کی موجودگی کے باعث ایران کو بھرپور عوامی حمایت ملنے کی توقع ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *