dailyreformer.pk
July 9, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
بلوچستان حملوں میں ہمسائیہ ملک کا ہاتھ ہے، دہشت گرد افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں، وزیراعظموزیراعظم سے کروشیا کے وزیر خارجہ کی ملاقات، تجارت سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاقپہلے ہی پتہ تھا معاہدہ نہیں ہوگا، ایران جنگ میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں، اسرائیلفٹبال ورلڈ کپ؛ مصر کے الزامات پر چیف ریفری آفیسر کا اہم بیان سامنے آگیا’’شاہ رُخ خان بڑے اسٹار ہیں لیکن اچھے اداکار نہیں‘‘آسٹریلیا میں سمندری حیات کی ہلاکتوں کا معمہ حلکانگو میں ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 600 تک پہنچ گئیوی پی این ایپس استعمال کرنے والوں کے لیے بُری خبر!بلوچستان میں حملے بھارت کرارہا ہے، 4 روز میں 42 اہلکار و شہری شہید 54 دہشت گرد مارے گئے، پاک فوجژوب؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحقبلوچستان حملوں میں ہمسائیہ ملک کا ہاتھ ہے، دہشت گرد افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں، وزیراعظموزیراعظم سے کروشیا کے وزیر خارجہ کی ملاقات، تجارت سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاقپہلے ہی پتہ تھا معاہدہ نہیں ہوگا، ایران جنگ میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں، اسرائیلفٹبال ورلڈ کپ؛ مصر کے الزامات پر چیف ریفری آفیسر کا اہم بیان سامنے آگیا’’شاہ رُخ خان بڑے اسٹار ہیں لیکن اچھے اداکار نہیں‘‘آسٹریلیا میں سمندری حیات کی ہلاکتوں کا معمہ حلکانگو میں ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 600 تک پہنچ گئیوی پی این ایپس استعمال کرنے والوں کے لیے بُری خبر!بلوچستان میں حملے بھارت کرارہا ہے، 4 روز میں 42 اہلکار و شہری شہید 54 دہشت گرد مارے گئے، پاک فوجژوب؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

بلوچستان حکومت نے کفایت شعاری اور فیول کنزرویشن اقدامات ختم کر دیے

کوئٹہ:

حکومت بلوچستان نے صوبے میں نافذ فیول کنزرویشن اور اضافی کفایت شعاری اقدامات فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سیکریٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) سید فیصل احمد کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق 10 مارچ 2026 سے نافذ تمام کفایتی پابندیاں فوری طور پر ختم کر دی گئی ہیں، تاہم کاروباری اوقات کار سے متعلق پہلے سے جاری نوٹیفکیشن بدستور نافذ العمل رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بازار، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے جبکہ شادی ہالز اور مارکیز کو رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے تک کام کر سکیں گے، جبکہ پھل، سبزی، کریانہ اور گروسری کی دکانوں کو بھی رات 11 بجے تک کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فارمیسیز، اسپتال، لیبارٹریز اور کلینکس پر اوقات کار کی کوئی پابندی عائد نہیں ہوگی۔ اسی طرح بیکریز، تندور، دودھ اور ڈیری شاپس کو بھی استثنا حاصل ہوگا۔

مزید برآں پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز اور الیکٹرک وہیکل (ای وی) چارجنگ اسٹیشنز کو بھی اوقات کار کی پابندی سے مستثنا قرار دیا گیا ہے۔ جم، اسپورٹس فیسلٹیز، اسپورٹس اور پیڈل کورٹس پر بھی پابندی لاگو نہیں ہوگی، جبکہ آئی ٹی کمپنیوں اور کال سینٹرز کو مکمل استثنا دے دیا گیا ہے۔

حکومت بلوچستان کے مطابق کفایت شعاری اقدامات کے خاتمے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے، تاہم توانائی کے مؤثر استعمال اور کاروباری اوقات کار سے متعلق احکامات پر عملدرآمد جاری رہے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

newupload

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *