dailyreformer.pk
July 8, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice : Executive Engineer Urban Palnning & Development District Makran Division at KechTender Notice: Assistant Director Local Gov District KachhiTENDER NOTICE: The Directorate General of Social Welfare and Special Education Balochistanبلوچستان میں مون سون کی پیش قدمی، 7 اور 8 جولائی کو شدید بارشوں کی پیشگوئیزیارت میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 15 خوارج ہلاک، دو ایس ایچ اوز سمیت 9 اہلکار شہیدحکومت مزید 28 ریاستی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے متحرک ہے، وزیر خزانہدمشق میں فرانسیسی صدر میکرون کے دورے کے دوران دھماکے، 18 افراد زخمیفیفا ورلڈکپ: ریڈ کارڈ تنازع پر فیفا کے صدر سے کیا کہا تھا؟ ٹرمپ نے بتادیافیفا ورلڈکپ: رونالڈو کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب آنسوؤں میں بکھر گیادانش تیمور اور جویریہ سعود کا رونالڈو کو خراجِ تحسین، جذباتی پیغامات وائرلTender Notice : Executive Engineer Urban Palnning & Development District Makran Division at KechTender Notice: Assistant Director Local Gov District KachhiTENDER NOTICE: The Directorate General of Social Welfare and Special Education Balochistanبلوچستان میں مون سون کی پیش قدمی، 7 اور 8 جولائی کو شدید بارشوں کی پیشگوئیزیارت میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 15 خوارج ہلاک، دو ایس ایچ اوز سمیت 9 اہلکار شہیدحکومت مزید 28 ریاستی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے متحرک ہے، وزیر خزانہدمشق میں فرانسیسی صدر میکرون کے دورے کے دوران دھماکے، 18 افراد زخمیفیفا ورلڈکپ: ریڈ کارڈ تنازع پر فیفا کے صدر سے کیا کہا تھا؟ ٹرمپ نے بتادیافیفا ورلڈکپ: رونالڈو کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب آنسوؤں میں بکھر گیادانش تیمور اور جویریہ سعود کا رونالڈو کو خراجِ تحسین، جذباتی پیغامات وائرل

امریکا اور ایران کے تکنیکی مذاکرات مکمل، جوہری پروگرام اور پابندیوں پر 4 اہم ورکنگ گروپس قائم

ایران اور امریکا کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے تکنیکی مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے ہیں، جہاں دونوں ممالک نے مستقبل کے مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے مختلف شعبوں میں مشترکہ ورکنگ گروپس قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے آئی آر این اے کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ اہم امور پر پیش رفت کے لیے چار الگ الگ ورکنگ گروپس تشکیل دیے جائیں گے۔

کاظم غریب آبادی کے مطابق پہلا ورکنگ گروپ اقتصادی پابندیوں کے خاتمے، دوسرا جوہری امور، تیسرا تعمیر نو اور معاشی ترقی جبکہ چوتھا معاہدے پر عمل درآمد اور نگرانی کے معاملات پر کام کرے گا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان ورکنگ گروپس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے ابتدائی فریم ورک کو عملی شکل دینا اور اختلافی امور پر تکنیکی سطح پر پیش رفت ممکن بنانا ہے۔

مبصرین کے مطابق ورکنگ گروپس کا قیام اس بات کا اشارہ ہے کہ دونوں فریق مذاکراتی عمل کو محض سیاسی بیانات تک محدود رکھنے کے بجائے عملی اور تکنیکی سطح پر آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ خاص طور پر جوہری پروگرام، اقتصادی پابندیوں میں نرمی، ایران کے منجمد اثاثوں کی واپسی اور اقتصادی تعاون جیسے موضوعات آئندہ مذاکرات میں مرکزی حیثیت اختیار کر سکتے ہیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حالیہ امریکا۔ایران مفاہمتی عمل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی امیدیں پیدا ہوئی ہیں، تاہم متعدد حساس معاملات پر ابھی مزید مذاکرات اور اتفاق رائے درکار ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

newupload

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *