dailyreformer.pk
September 5, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت امریکا کی شکست کا اعلان ہے، محمد باقر قالیباف

باکو/تہران: ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے امریکا اور ایران کے درمیان مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے معاہدے کو ’امریکا کی شکست کا اعلان‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مفاہمت کسی دباؤ یا جبر کا نتیجہ نہیں بلکہ ایرانی قوم کی مزاحمت، استقامت اور طاقت کا ثمر ہے۔

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق محمد باقر قالیباف نے آذربائیجان میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت طاقت کے زور پر نہیں بلکہ ایران کے مضبوط مؤقف اور عوامی مزاحمت کے نتیجے میں وجود میں آئی۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے مشکل حالات کے باوجود اپنے قومی مفادات کا دفاع کیا اور مذاکراتی عمل میں اپنی خودمختاری اور وقار کو برقرار رکھا۔ ان کے مطابق یہی وجہ ہے کہ یہ معاہدہ درحقیقت امریکا کی ناکامی اور ایران کی سفارتی کامیابی کی علامت بن گیا ہے۔

قالیباف نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن اور استحکام بیرونی طاقتوں کے ذریعے نہیں بلکہ خطے کے ممالک کے باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ علاقائی سلامتی کی ذمہ داری خود خطے کے ممالک کو سنبھالنی چاہیے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *