dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

بحرین کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

بحرین کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد:

بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی اسلام آباد پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں، نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار اور بحرین کے وزیر خارجہ پاک بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

پاک بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا،  تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون، دفاع و سلامتی، افرادی قوت اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔

پاکستان اور بحرین کے درمیان باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان اور بحرین کا کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا، پاکستان اور بحرین کے درمیان مشترکہ عقیدے، اقدار، باہمی احترام اور دیرینہ عوامی روابط پر مبنی قریبی برادرانہ تعلقات ہیں

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بحرین کے درمیان مختلف شعبوں میں اعلیٰ سطحی روابط اور قریبی تعاون جاری ہے،  بحرین کے وزیر خارجہ کا دورہ تعلقات میں مثبت پیش رفت اور دوطرفہ تعاون مزید گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *