dailyreformer.pk
September 5, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈبلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشلکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطلگل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹمحسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہجذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقویٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکخضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈبلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشلکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطلگل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹمحسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہجذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقویٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ کوئٹہ میں بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی سے متعلق امور کا جائزہ لیاگیا، آئی ایس پی آر

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی اور فلاح و بہبود ریاست کی کوششوں کو مرکزی محور ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا اور فیلڈ فارمیشنز کے کمانڈرز اور کمانڈنگ افسران سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بلوچستان کی مجموعی سیکیورٹی کی صورت حال، آپریشنل تیاریوں اور صوبے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے جاری اقدامات پر جامع بریفنگ دی گئی، اس موقع پر ادارہ جاتی رابطہ کاری اور بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے تعاون سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے جوانوں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں، آپریشنل تیاری اور بے لوث عزم کو سراہا اور امن کے استحکام اور معاشی سرگرمیوں و ترقی کے لیے سازگار ماحول برقرار رکھنے کی خاطر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر ریاستی اداروں کے درمیان مسلسل اور مؤثر رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی اور فلاح و بہبود ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، مستحکم اور محفوظ ماحول صوبے میں ترقیاتی منصوبوں، معاشی مواقع اور عوام کے بہتر مستقبل کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور فرائض کی انجام دہی میں افسران اور جوانوں کی ثابت قدمی اور لگن کو سراہا۔قبل ازیں کوئٹہ پہنچنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کمانڈر کوئٹہ کور نے کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *