dailyreformer.pk
November 6, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
بلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے پنجاب کا تعاونکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارشTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاجبلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے پنجاب کا تعاونکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارشTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاج

پمز سانحہ؛ چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ

پیش رفت سے اسلام آباد میں بلند عمارات میں آگ اور ریسکیو آپریشن مؤثر بنانے میں مدد ملے گی، ذرائع

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال میں دو روز قبل پیش آنے والے اندوہناک سانحے کے بعد شہر کے فائر اینڈ ریسکیو نظام میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور چین نے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ دیا ہے۔ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد فائر برگیڈ کی گاڑیاں 20 سال پرانی ہوچکی ہیں جو 2006 میں آخری بار خریدی گئی تھیں تاہم چین کی جانب سے اسلام آباد کے لیے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ چین سے ملنے والی فائر گاڑیوں اور آلات کی مالیت 72.31 ملین چینی یوآن ہے، چینی امداد کی مالیت پاکستانی کرنسی میں تقریباً 3 ارب روپے بنتی ہے اور اسی طرح اسلام آباد کو بلند عمارات میں ریسکیو کے لیے جدید اسنارکل فائر ٹینڈر بھی ملے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ نئی فائر گاڑی تقریباً 88 میٹر بلندی تک ریسکیو آپریشن کر سکے گی جبکہ اسلام آباد کے موجودہ فائر ٹینڈر صرف 68 میٹر تک رسائی رکھتے ہیں، 68 میٹر سے 88 میٹر تک توسیع سے اسلام آباد کی فائر ریسکیو صلاحیت میں بڑا اضافہ ہوگا۔مزید بتایا گیا کہ نئی گاڑیاں ستمبر میں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

یاد رہے کہ پمز کی نرسری میں آتشزدگی سے 14 نومولود جاں بحق ہوگئے تھے اور اسپتال کے فائر ریسکیو نظام پر سوالات اٹھائے گئے تھے اور ریسکیو کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہوگیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ پمز سانحے کے بعد جدید فائر ریسکیو گاڑیوں کی اہمیت مزید نمایاں ہوگئی ہے، کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) فائر ڈپارٹمنٹ میں آخری بڑی خریداری 2006 میں ہوئی تھی، دو دہائیوں بعد اسلام آباد کے فائر ریسکیو نظام کو جدید بنانے کی تیاری ہوچکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 2024 کے پاک-چین مفاہمتی یادداشت کے تحت اسلام آباد کو جدید فائر گاڑیاں فراہم کی جائیں گی، چین کی امداد سے اسلام آباد میں فائر اینڈ ریسکیو کا پرانا نظام جدید ہونے کی راہ پر گامزن ہے اور نئی گاڑیوں سے بلند عمارات میں آگ اور ریسکیو آپریشن مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *