dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
اطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہراطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہر

بلوچستان میں امن کا سورج ہر صورت طلوع ہوگا، سرفراز بگٹی

بلوچستان میں امن کا سورج ہر صورت طلوع ہوگا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ: 

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کا سورج ہر صورت طلوع ہوگا۔

کوئٹہ میں اینٹی ٹیررسٹ فورس اسکول میں اے ٹی ایف کے 20 ویں بنیادی تربیتی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاست پوری قوت کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھے گی، بندوق کے زور پر کسی نظریے کو مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور دہشت گردی کے سامنے ریاستی ادارے کبھی سرنڈر نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گمراہ عناصر کے لیے ریاست کے دروازے آج بھی کھلے ہیں، تشدد ترک کرکے قومی دھارے میں واپس آنے والوں کی بحالی، تعلیم، صحت اور روزگار کے حوالے سے جامع حکومتی منصوبہ موجود ہے۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ملک کے خلاف ایک منظم سازش کے تحت نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک کو اس وقت سیاسی تقسیم نہیں بلکہ قومی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے، نوجوانوں کو ریاست سے دور کرنے کے بجائے قومی دھارے میں شامل کیا جانا چاہیے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن دہشت گردی کے مسئلے کو سیاست سے نہیں جوڑنا چاہیے۔ ریاستی اداروں اور سکیورٹی فورسز کے خلاف نفرت انگیزی سے گریز کیا جائے۔ بلوچستان کے عوام ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تقریب میں 280 جوانوں نے کامیابی سے تربیت مکمل کرکے پاس آؤٹ کیا، جن میں 3 لیڈی کانسٹیبلز بھی شامل تھیں۔ تقریب میں آئی جی بلوچستان پولیس محمد طاہر، پولیس کے اعلیٰ افسران، تربیتی عملے اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *