dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعآن لائن فراڈ کال سینٹر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن؛ 28 مبینہ ملزمان گرفتارزائد لاگت کے سبب چاول، چینی، کاٹن، پیاز، تل، آلو کی برآمدات کم ہوگئیں، سینیٹ قائمہ کمیٹیحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعآن لائن فراڈ کال سینٹر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن؛ 28 مبینہ ملزمان گرفتارزائد لاگت کے سبب چاول، چینی، کاٹن، پیاز، تل، آلو کی برآمدات کم ہوگئیں، سینیٹ قائمہ کمیٹی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی اسلام آباد مارچ کیلئے اسٹریٹ موومنٹ شروع، 20 لاکھ افراد لانے کا اعلان

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کے لیے اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز ضلع خیبر سے کر دیا اور دعویٰ کیا کہ 20 لاکھ لوگ اسلام آباد جائیں گے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے جمرود میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 ستمبر کے لیے اسٹریٹ موومنٹ شروع ہوگئی ہے، اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز باب خیبر سے ہوگیا ہے اور اختتام اسلام آباد میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس تحریک کا نام ’انصاف کے ساتھ‘ رکھا ہے، ہمیں اپنے بانی چئیرمین کو رہا کروانا ہے، ہمیں ایسا قانون لانا ہے جو کمزور اور طاقت ورکے لیے برابر ہو۔سہیل آفریدی نے کارکنوں سے کہا کہ امیر اور غریب کو ایک درجہ دینا ہے انصاف کے ساتھ، انصاف کے ساتھ  جابر اور ظالم کو کٹہرے میں لانا ہے اور 27 ستمبر کو تاریخ بدلنے اور تقدیر بدلنے کے لیے نکلنا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 27 ستمبر کو 20 لاکھ لوگ اسلام آباد جائیں گے، عمران خان رہائی موومنٹ کی رکنیت 5 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ چکی ہیں اور اس کے لیے سب سے زیادہ ممبر شپ پنجاب سے ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے جمہوریت کو دفن کیا وہ نوجوانوں کا جذبہ جنون دیکھ لیں، پاکستان میں انصاف کا نظام ختم ہوچکا ہے، اسی لیے ہم انصاف کے لیے اسلام آباد جائیں گے۔یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے گزشتہ ہفتے پشاور میں جلسے میں اعلان کیا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے 27 ستمبر کو مارچ کریں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *