dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

کوئٹہ کے 22 سالہ نوجوان میں کانگو وائرس کی تصدیق

کوئٹہ کے 22 سالہ نوجوان میں کانگو وائرس کی تصدیق

کوئٹہ: 

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی جو رواں سال رپورٹ ہونے والا دوسرا کیس ہے۔

ذرائع کے مطابق 22 سالہ رحمت اللہ کو بخار اور ناک سے خون آنے کی شکایت پر جناح اسپتال کراچی لایا گیا جہاں معائنے کے دوران مریض کے خون میں پلیٹ لیٹس اور ہیموگلوبن کی سطح انتہائی کم جبکہ جگر کے انزائمز میں شدید اضافہ پایا گیا۔ بعد ازاں کانگو وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر مریض کو مزید علاج کے لیے نیپا اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مریض کے دیگر ٹیسٹوں کے ساتھ کانگو پی سی آر ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا جس کے بعد بیماری کی تصدیق ہوئی۔

ماہرین کے مطابق کانگو وائرس ایک خطرناک وائرل بیماری ہے جسے کانگو ہیمرجک فیور کہا جاتا ہے۔ یہ وائرس عموماً مویشیوں میں پائے جانے والے چیچڑ کے کاٹنے سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، جبکہ متاثرہ جانور کے خون یا ٹشوز سے براہِ راست رابطہ بھی اس کا سبب بن سکتا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ متاثرہ مریض کے خون اور جسمانی رطوبتوں سے قریبی رابطے میں آنے والے افراد کو بھی انفیکشن کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس بیماری کی علامات میں تیز بخار، شدید کمزوری، سر درد، ناک اور مسوڑھوں سے خون آنا اور جسم پر نیل پڑنا شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے چیچڑ سے تحفظ، متاثرہ جانوروں سے احتیاط اور طبی عملے کے لیے حفاظتی تدابیر اپنانا انتہائی ضروری ہے، جبکہ جانوروں کو ہاتھ لگاتے وقت دستانوں کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *