dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

دہری شہریت: سرکاری افسران کو ایک ہفتے میں تفصیلات جمع کرانے کا حکم

دہری شہریت: سرکاری افسران کو ایک ہفتے میں تفصیلات جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد:

دہری شہریت رکھنے والے سرکاری افسران کی غیر ملکی شہریت سے متعلق قواعد 2026 پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے، سول سرونٹس کو غیر ملکی شہریت سے متعلق ڈیکلریشن ایک ہفتے میں جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے او ایم جاری کر دیا جس کے مطابق غیر ملکی شہریت، غیر ملکی سفری دستاویزات اور غیر ملکی شہری سے شادی کی تفصیلات دینا لازم ہوگا۔

آفس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ عدم تعمیل یا غلط معلومات دینے کی صورت محکمانہ کارروائی ہوسکتی ہے، غیر ملکی شہریت کا ڈیکلریشن جمع کرانے کیلئے افسران کو ایک ہفتے کی مہلت دی جارہی ہے بصورت دیگر ڈیکلریشن جمع نہ کرانے والے افسران کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔

آفس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ غلط ڈیکلریشن جمع کرانا سول سرونٹس کیلئے مس کنڈکٹ تصور ہو گا، ڈیکلریشن جمع نہ کرانے پر سول سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے تحت کارروائی ہوگی، سول سرونٹس کو اپنے اور زیر کفالت افراد کی غیر ملکی شہریت متعلق تفصیلات دینا ہوں گی۔

دریں اثنا چیف سیکرٹریز اور صوبائی پولیس سربراہان کو بھی اسی نوعیت کی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
 

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *