پشاور/ لاہور: وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت کراچی سمیت ملک کےدیگر بڑے شہروں میں سستے پیٹرول کی فراہمی شروع ہوگئی، تاہم شہریوں کو رجسٹریشن اور رعایتی پیٹرول کے حصول میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔کراچی کے مخصوص پیٹرول پمپس پر ریلیف اسکیم کے تحت پیٹرول کی فراہمی شروع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق موبائل پر موصول میسج دکھا کر 5 لیٹر پیٹرول کی خریداری پر فی لیٹر 100 روپے کا ریلیف مل رہا ہے، تاہم اسکیم کے تحت صارفین کو فیول کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔رعایتی قیمت پر پیٹرول فروخت کرنے والے پمپس کے لیے کوئی ایپلی کیشن نہیں بنائی گئی، عملہ مینوئل طریقے سے ٹوکن دیکھ کر رسیدیں بنا رہا ہے۔صارفین کا مطالبہ ہے کہ فیول ریلیف کا عمل وقت طلب ہے آسان بنایا جائے اور تمام پیٹرول پمپس پر رعایتی قیمت پر پیٹرول ریلیف اسکیم کا اطلاق کروایا جائے۔
ادھر، لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے وزیراعظم فیول ریلیف پیکیج پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے رات گئے شہر کے پیٹرول پمپس کی نگرانی اور چیکنگ کی۔وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم؛ کراچی سمیت بڑے شہروں میں پیٹرول کی فراہمی شروع
Editor
اگلی خبر →
ٹینڈر نوٹس: اسسٹنٹ ڈائریکٹر کچھی
Leave a Reply