dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

گوادر ایئرپورٹ ہفتے میں 3 دن بند رہے گا، نئے اوقات جاری

گوادر ایئرپورٹ کے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گوادر ایئرپورٹ بدھ، جمعہ اور ہفتے کو بند رہے گا، جبکہ دیگر دنوں میں مخصوص اوقات کے دوران پروازوں کا آپریشن جاری رہے گا۔

نئے اوقات کار کے مطابق گوادر ایئرپورٹ پیر اور جمعرات کو دوپہر 2 بج کر 15 منٹ سے شام 4 بج کر 45 منٹ تک کھلا رہے گا۔گوادر ایئرپورٹ منگل کو صبح 7 بج کر 30 منٹ سے 9 بج کر 30 منٹ تک اور دوپہر 12 بج کر 30 منٹ سے 2 بج کر 15 منٹ تک آپریشنل رہے گا۔

اسی طرح اتوار کے روز گوادر ایئرپورٹ صبح 10 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلا رہے گا۔ ایئرپورٹ کے نئے اوقات کار 30 دسمبر 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔مقررہ اوقات کار کے علاوہ گوادر ایئرپورٹ سے پرواز کے خواہشمند سول یا فوجی طیاروں کو 24 گھنٹے قبل ایئرپورٹ انتظامیہ کو اطلاع دینا ہوگی۔ذرائع کے مطابق غیر شیڈولڈ سول اور نان سول طیاروں کے آپریشنز میں سہولت فراہم کرنے کے لیے بھی پیشگی اطلاع دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *