dailyreformer.pk
September 5, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

سانحہ گل پلازہ کیس میں نیا موڑ، تنویر پاستا سمیت دیگر ملزمان پولیس تفتیش کو چیلنج کر دیا

سانحہ گل پلازہ کیس میں نیا موڑ، تنویر پاستا سمیت دیگر ملزمان پولیس تفتیش کو چیلنج کر دیا

کراچی: 

سانحہ گل پلازہ کیس میں ملزم قرار دیے جانے والے تنویر پاستا اور دیگر نے پولیس تفتیش کو سٹی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تنویر پاستا اور دیگر نے شیخ جاوید میر، محمود وار ثمرین احتشام ایڈووکیٹس کے توسط سے درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایس بی سی اے، کے ایم سی، فائر بریگیڈ کو ملزم بنایا جائے یا تفتیش دوبارہ کی جائے، دوبارہ تفتیش کے لیے حساس اداروں کے نمائندوں کے ساتھ مشترکہ تفتیشی ٹیم بنائی جائے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پولیس نے سرکاری اداروں کی نااہلی کو چھانے کی کوشش کی ہے۔

وکیل درخواست گزار شیخ جاوید میر کے مطابق 11 سالہ حذیفہ کو دیگر ملزمان کے ساتھ ملزم بنانا قانون کی خلاف ورزی ہے، 11 حذیفہ کا مقدمہ الگ کیا جائے۔

واضح رہے کہ پولیس نے اپنی تفتیش کے بعد عدالت میں چالان جمع کرواتے ہوئے تنویر پاستا سمیت دیگر کو ملزم نامزد کیا تھا۔

دوسری جانب، ملزمان نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع بھی کرلیا۔ ملزمان میں تنویر پاستا، عمار اسماعیل، محمد امین، محمد رمضان، 11 سالہ حذیفہ اور اس کے والد نعمت اللہ شامل ہیں۔

درخواست ضمانت میں موقف اپنایا گیا کہ پولیس نے سرکاری اداروں کی نااہلی چھپانے کے لیے ہمیں ملزم بنا دیا ہے، ہم نے واقعے کے بعد سیکڑوں لوگوں کو باہر نکالا تھا، سرکاری ادارے تاخیر سے پہنچے اور انکے پسا پانی اور دیگر متعلقہ سامان بھی نہیں تھا۔

ضمانت کی درخواست پر آج ہی سماعت متوقع ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *