dailyreformer.pk
July 6, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائیٹی کا حکومت بلوچستان میڈیا پالیسی واپس لینے اور میڈیا تنظیموں کی باہمی مشاورت سے نئی میڈیا پالیسی تشکیل کا مطالبہکوئٹہ؛ قبائلی افراد اور مسلح دہشتگردوں میں جھڑپ، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمیسانحہ گل پلازہ کیس میں نیا موڑ، تنویر پاستا سمیت دیگر ملزمان پولیس تفتیش کو چیلنج کر دیاملک میں تعلیمی بحران؛ ڈھائی کروڑ بچے اسکول جانے سے قاصرامریکا میں سی پلین دریا میں گر کر تباہ، تمام 8 افراد محفوظ، تحقیقات شروعکرسٹیانو رونالڈو نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیگیمر نے 80 ڈالر کا GTA 6 پری آرڈر میں صرف 2 ڈالر میں خرید لیابشریٰ انصاری کے سابق داماد سے متعلق حیران کن انکشافات، دھوکے باز قرار دے دیامصنوعی مٹھاس سے متعلق سائنس دانوں کا تشویشناک انکشاف! 32 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش کا لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائیٹی کا حکومت بلوچستان میڈیا پالیسی واپس لینے اور میڈیا تنظیموں کی باہمی مشاورت سے نئی میڈیا پالیسی تشکیل کا مطالبہکوئٹہ؛ قبائلی افراد اور مسلح دہشتگردوں میں جھڑپ، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمیسانحہ گل پلازہ کیس میں نیا موڑ، تنویر پاستا سمیت دیگر ملزمان پولیس تفتیش کو چیلنج کر دیاملک میں تعلیمی بحران؛ ڈھائی کروڑ بچے اسکول جانے سے قاصرامریکا میں سی پلین دریا میں گر کر تباہ، تمام 8 افراد محفوظ، تحقیقات شروعکرسٹیانو رونالڈو نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیگیمر نے 80 ڈالر کا GTA 6 پری آرڈر میں صرف 2 ڈالر میں خرید لیابشریٰ انصاری کے سابق داماد سے متعلق حیران کن انکشافات، دھوکے باز قرار دے دیامصنوعی مٹھاس سے متعلق سائنس دانوں کا تشویشناک انکشاف! 32 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش کا لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز 

کوئٹہ؛ قبائلی افراد اور مسلح دہشتگردوں میں جھڑپ، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمی

کوئٹہ؛ قبائلی افراد اور مسلح دہشتگردوں میں جھڑپ، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمی

کوئٹہ: 

نواحی سیاحتی مقام ہنہ اوڑک میں اتوار کی شام قبائلی افراد اور مسلح عناصر کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 مقامی افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی جب کہ مسلح افراد چند مقامی افراد کو اپنے ساتھ اغوا کرکے لے گئے، جن کی بازیابی کے لیے سیکیورٹی فورسز اور متعلقہ اداروں کی جانب سے کوششیں جاری ہیں۔

واقعے کے بعد مقامی افراد نے احتجاجاً ائیرپورٹ روڈ پر دھرنا دے دیا ہے، جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔  ہنہ اوڑک جانے والے سیاح اور شہری بھی کئی گھنٹوں تک مختلف مقامات پر پھنسے رہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فرنٹیئر کور (ایف سی)، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا، جو تاحال جاری ہے۔

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہنہ اوڑک میں مسلح افراد اور مقامی شہریوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں  4 مقامی افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

وزیر صحت کے مطابق ایف سی، پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے علاقے میں موجود ہیں اور مسلح عناصر کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی افراد سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف بھرپور تعاون کر رہے ہیں، جبکہ اغوا کیے گئے مقامی افراد کی بحفاظت بازیابی کے لیے بھی تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اس دوران صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد حکومت بلوچستان نے کوئٹہ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

دوسری جانب احتجاجی مظاہرین کا ائیرپورٹ روڈ پر دھرنا تاحال جاری ہے، جس کے باعث شہر میں آمدورفت شدید متاثر رہی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اُدھر وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے کلی بابری، ہنہ اوڑک میں پولیس اور فرنٹیئر کور کی مشترکہ سیکیورٹی چیک پوسٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مقامی آبادی نے چیک پوسٹ کے قیام کے لیے زمین فراہم کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد علاقے میں سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانا، دہشت گرد عناصر کی نقل و حرکت روکنا، مقامی آبادی کا تحفظ یقینی بنانا اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کرنا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

newupload

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *