کوئٹہ میں بغیر روٹ پرمٹ چلنے والے 27 رکشے ضبط، آر ٹی اے کی رپورٹ عدالت میں پیش
رکشوں کے 10 جعلی روٹ پرمٹس ضبط، غیر قانونی رکشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، رپورٹ
کوئٹہ میں رکشوں کے 9 ہزار 222 دستی روٹ پرمٹس کمپیوٹرائز کر دیے گئے، عدالت کو آگاہ کر دیا گیا
رکشہ یونین کے مسائل کے حل کے لیے آر ٹی اے حکام اور یونین نمائندوں کے درمیان اجلاس، مجوزہ اقدامات پر اتفاق
رکشوں پر سرخ رنگ کی مارکنگ، ڈپلیکیٹ پرمٹس کے اجرا اور ضبط شدہ رکشوں کو قانونی طریقے سے اسکریپ کرنے پر غور
رکشوں کے موجودہ پرمٹ ہولڈرز کی بائیومیٹرک تصدیق بھی مجوزہ اقدامات میں شامل
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس محمد نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ کی سماعت
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ظہور احمد بلوچ کی جانب سے سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ کی معاونت سے رپورٹ پیش
درخواست گزاروں کے وکلا کی غیر قانونی رکشوں کے خلاف اقدامات تیز کرنے اور پیش رفت رپورٹ طلب کرنے کی استدعا
بلوچستان ہائیکورٹ کا آئینی درخواست نمبر 230/2026 کو درخواست نمبر 1951/2022 کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم

Leave a Reply