dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

مہنگائی تلے دبے عوام پر نیا بوجھ، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

مہنگائی تلے دبے عوام پر نیا بوجھ، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

لاہور: 

مہنگائی کے طوفان میں پہلے ہی پریشان عوام پر ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا، ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور نے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 15 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے باعث اشیائے ضروریہ کی ترسیل مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت 392 روپے 62 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 15 فیصد اضافے کے بعد مہنگائی کی ایک نئی لہر کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان بھی پیدا ہوگیا ہے۔

ملکی عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، ایسے میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے سے ان پر مزید مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔

آل پاکستان گڈز ٹڑانسپورٹ اتحاد نے بھی کرایے بڑھا دیے

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے ردعمل میں آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے ایندھن کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، کیونکہ اس سے ٹرانسپورٹ کا پورا نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *