dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

اب بھی ایران سے مذاکرات کیلئے تیار، لیکن آبنائے ہرمز پر ایرانی کنٹرول قبول نہیں، امریکی وزیر خارجہ

اب بھی ایران سے مذاکرات کیلئے تیار، لیکن آبنائے ہرمز پر ایرانی کنٹرول قبول نہیں، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا رکھنا چاہتا ہے، تاہم واشنگٹن کسی صورت ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول قائم کرنے یا عالمی بحری آمدورفت محدود کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ’ہم اب بھی سفارت کاری کے لیے تیار ہیں، لیکن ایران کا عالمی آبی گزرگاہ پر اپنی شرائط نافذ کرنا ناقابل قبول ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ایران عالمی تجارتی جہازوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور یہ طے کرنا چاہتا ہے کہ کون سا جہاز آبنائے ہرمز سے گزر سکتا ہے اور کون سا نہیں، جبکہ امریکا اور دیگر ممالک اس صورتحال کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

روبیو نے زور دیا کہ آبنائے ہرمز صرف امریکا ہی نہیں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک کے لیے بھی انتہائی اہم تجارتی راستہ ہے، اس لیے عالمی برادری کو بھی اس معاملے پر مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی معیشت اور فوج کو حالیہ امریکا اسرائیل جنگ میں شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان کے مطابق تہران نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران اپنی قومی ترقی کے بجائے وسائل میزائلوں، ڈرون پروگرام اور اپنی حمایت یافتہ مسلح تنظیموں پر خرچ کیے۔

امریکی فوجیوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں اور زخمیوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر روبیو نے کہا کہ جنگی علاقوں میں خطرات ہمیشہ موجود رہتے ہیں، تاہم امریکا اپنے مفادات اور اتحادیوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔

مارکو روبیو کے مطابق اگر ایران واقعی سنجیدہ مذاکرات چاہتا ہے تو امریکا بھی بات چیت کے لیے تیار ہے، لیکن خطے میں عالمی جہاز رانی اور بین الاقوامی تجارت کو خطرے میں ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان فوجی کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور آبنائے ہرمز کی صورتحال عالمی توانائی اور تجارتی منڈیوں کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *