dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
جون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروع

کوئٹہ، کوئلے کی کان میں دھماکا، 14 کان کن جاں بحق

ملبے تلے 24 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے، مرنے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ معاوضہ دیا جائے گا، صوبائی وزیر

کوئٹہ: اسپن کاریز کے قریب دھماکے کے بعد سورینج کوئلے کی کان منہدم ہونے کے حادثے میں 14 کان کن جاں بحق ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپن کاریز میں واقعہ پی ایم ڈی سی آفس کے قریب کوئلے کی کان زور دار دھماکے کے بعد منہدم ہوگئی، جس کے بعد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر رضاکار امدادی کارروائیوں کیلیے موقع پر پہنچے۔پی ڈی ایم اے نے رضارکار، ایمبولینسز کو جائے وقوعہ بھیج کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ابتدا میں 25 افراد کے ملبے تلے دبنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

صوبائی وزیر معدنیات شعیب نوشیروانی نے بتایا کہ امدادی کارروائیوں کے دوران اب تک 12 کان کنوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ مزید مزدوروں کی تلاش کیلیے ریسکیو کام جاری ہے، ممکنہ طور پر ملبے تلے 24 افراد مزید دبے ہوئے ہیں۔صوبائی وزیر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ دشوار حالات کے باوجودریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے، ہم جاں بحق کان کنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو فی کس 5 لاکھ جبکہ زخمیوں کو حکومت کی طرف سے تین لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا ٹیلیفونک رابطہوفاقی وزیر امیر مقام نے سورینج کوئلہ کان حادثہ کے بعد گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ریسکیو آپریشن پر گفتگو کی جبکہ حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر نے متاثرہ کان کنوں اور انکے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے وفاقی وزیر کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کان کنوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *