dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

بلوچستان میں پہلی بار تاریخ ساز کھلی کچہریاں؛ 600 سے زائد خواتین شریک

بلوچستان میں پہلی بار تاریخ ساز کھلی کچہریاں؛ 600 سے زائد خواتین شریک

بلوچستان میں پہلی بار تاریخ ساز کھلی کچہریوں میں 600 سے زائد خواتین شریک ہوئی ہیں۔

صوبے میں خواتین کی خودمختاری اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے پہلی مرتبہ 3 اضلاع میں خواتین کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں 600 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔

ایف سی بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کے باہمی تعاون سے صوبے کے 3 اضلاع صحبت پور، سبی اور ہرنائی میں خواتین کے لیے خصوصی کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں۔

ان نشستوں میں شریک خواتین نے اپنے بنیادی حقوق، تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر مسائل کو اجاگر کیا۔ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد خواتین کو درپیش مسائل سامنے لانا اور ان کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ فراہم کرنا تھا۔

کھلی کچہریوں کے دوران متعلقہ اداروں نے خواتین کو درپیش تمام مسائل کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

بلوچستان کے 3 اضلاع میں پہلی مرتبہ خواتین کے لیے کھلی کچہریوں کے انعقاد کو خواتین کی خودمختاری، باوقار مستقبل اور ان کے حقوق کے تحفظ کی جانب ایک اہم پیشرفت قرار دیا گیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *