dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

افغانستان پاکستان سے لڑنے کی غلطی نہ کرے، شکست اس کا مقدر ہوگی، ضیاء لانگو

کوئٹہ: بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے افغانستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے پاکستان سے جنگ کی تو شکست اس کا مقدر ہوگی پاکستان اپنی خودمختاری اور دفاع کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔اپنے بیان میں میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ افغانستان غلط فہمی سے نکل کر اصل حقائق کو پہچانے اور ایک اچھے ہمسائے کی طرح پاکستان کے ساتھ رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اس غلط فہمی میں مبتلا ہے کہ اس نے سوویت یونین کو شکست دی تھی اور اب وہ ایک بڑی طاقت بن چکا ہے۔

وزیر داخلہ بلوچستان نے الزام عائد کیا کہ افغانستان بھارت اور اسرائیل کے پیسوں کے زور پر پاکستان سے لڑنا چاہتا ہے تاہم پاکستان کی فوج سرحدوں پر مکمل طور پر تیار بیٹھی ہے۔میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔انہوں نے افغانستان پر زور دیا کہ وہ اپنے عوام کو بھی جنگ کے عذاب سے نکالے اور خطے میں کشیدگی بڑھانے کے بجائے اچھے ہمسایہ تعلقات کو فروغ دے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *