dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

پاک چین افواج علاقائی امن اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلیے حقیقی شراکت دار ہیں، فیلڈ مارشل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک چین افواج علاقائی امن اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے حقیقی شراکت دار ہیں۔چینی پیپلز لبریشن آرمی کی 99 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوا، جس میں پاک چین دفاعی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ عسکری و سفارتی حکام نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ تھے جب کہ چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ، چینی سفارت خانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔فیلڈ مارشل، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے معزز مہمانوں کا جی ایچ کیو میں خیرمقدم کرتے ہوئے پیپلز لبریشن آرمی کو اس کے 99ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے چین کے دفاع، قومی ترقی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے پی ایل اے کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔فیلڈ مارشل نے اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی منفرد، آزمودہ اور ہر طرح کے علاقائی و عالمی چیلنجز کے باوجود مضبوط رہی ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج اور پیپلز لبریشن آرمی باہمی اعتماد، غیر متزلزل تعاون اور خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کے تحفظ کے لیے حقیقی شراکت دار ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں اور کردار کو سراہا۔ انہوں نے اس یادگاری تقریب کے انعقاد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ بھی ادا کیا۔چینی سفیر نے پاکستان کی بھرپور حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے چین کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *