لاہور: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبے بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ پارلیمنٹ ہی کرے گی، اکنامک فورمز یا سیمینارز میں اس معاملے پر بحث نتیجہ خیز نہیں ہوسکتی۔پریس کانفرنس میں محسن نقوی کے نئے صوبوں سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ معاملہ ابھی کابینہ میں نہیں اٹھایا گیا۔ اگر عوام نئے صوبے چاہتے ہیں تو ان کی رائے کا فیصلہ بھی پارلیمنٹ کے ذریعے ہوگا اور ضروری منظوری کے بعد ریفرنڈم کی طرف جایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں نئے صوبوں سے متعلق پالیسی پر مشاورت جاری ہے اور معاملہ پارلیمنٹ میں آنے پر پارٹی اپنا باقاعدہ مؤقف پیش کرے گی۔
نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، رانا ثنا اللہ

Leave a Reply