dailyreformer.pk
September 5, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈبلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشلکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطلگل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹمحسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہجذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقویٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکخضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈبلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشلکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطلگل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹمحسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہجذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقویٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: پولیس کانسٹیبل کی فائرنگ سے اسکا سگا بھائی جاں بحق، بھتیجا اور کزن زخمی۔

جاں بحق شخص بھی پولیس کانسٹیبل ہے، ملزم کانسٹیبل رحمت موقع سے فرار، گرفتاری کے لیے کوششیں جاری

کوئٹہ: تھانہ خالق شہید کی حدود بلوچ خان کالونی، مشرقی بائی پاس میں پولیس اسپیشل برانچ کے کانسٹیبل کی مبینہ فائرنگ سے اس کا سگا بھائی جاں بحق جبکہ بھتیجا اور کزن زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات تقریباً 9 بجے پیش آیا، جہاں پولیس اسپیشل برانچ کے کانسٹیبل رحمت ولد کوتان نے مبینہ طور پر اپنے بھائی، بھتیجے اور ماموں کے بیٹے پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل کفایت اللہ ولد کوتان، قوم کاکڑ، موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ دولت ولد عبداللہ اور الطاف ولد محیب اللہ زخمی ہوئے۔ایس ایچ او خالق شہید اعجاز محمود کے مطابق فائرنگ کرنے والا کانسٹیبل رحمت اور جاں بحق ہونے والا کفایت اللہ سگے بھائی اور دونوں پولیس ملازم ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سریاب ڈویژن طالب حسین اور ایس ایچ او خالق شہید اعجاز محمود پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس نے جاں بحق شخص کی لاش کو میڈیکو لیگل کارروائی کے لیے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا، پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم کانسٹیبل رحمت موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، جبکہ فائرنگ کی اصل وجہ جاننے کے لیے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *