dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

سام سانگ کا زیڈ فلِپ سیریز بند کرنے پر غور

سام سانگ کا زیڈ فلِپ سیریز بند کرنے پر غور

سام سنگ کے حوالے سے درست معلومات فراہم کرنے والے معروف ٹِپسٹر آئس یونیورس نے دعویٰ کیا ہے کہ کمپنی اپنی گلیکسی زیڈ فلپ فولڈ ایبل اسمارٹ فون سیریز بند کرنے پر غور کر رہی ہے اور ممکنہ طور پر گلیکسی زیڈ فلپ 8 اس سیریز کا آخری ماڈل ہوگا۔

اگرچہ ماضی میں بھی ایسی افواہیں سامنے آتی رہی ہیں۔ تاہم، اس بار یہ دعویٰ نسبتاً قابلِ اعتماد ذریعے سے سامنے آنے کے باعث توجہ حاصل کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ممکنہ فیصلے کی ایک بڑی وجہ رَیم اور دیگر پرزہ جات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں، جن کے باعث فولڈ ایبل فونز کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔

حال ہی میں موٹرولا ریزر 70 اور ریزر 70 الٹرا کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بھی کمپنی نے مہنگے پرزہ جات کو قرار دیا ہے۔

دوسری جانب یورپ اور امریکا جیسے مغربی بازاروں میں کلیم شیل (فلِپ اسٹائل) فولڈ ایبل فونز کی دستیابی بھی کم ہو گئی ہے۔ اوپو، شیاؤمی، ویوو اور آنر یا تو ایسے فونز کی فروخت بند کر چکے ہیں یا انہیں چین سے باہر متعارف ہی نہیں کرایا، جس کے بعد اس وقت صرف سام سنگ اور موٹرولا ہی اس طرز کے فولڈ ایبل فونز فروخت کر رہے ہیں۔

تاہم یہ تمام اطلاعات فی الحال غیر مصدقہ افواہوں پر مبنی ہیں، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سام سنگ مکمل طور پر سیریز بند کرنے کے بجائے گلیکسی زیڈ فلپ 8 کے بعد اس کی پیشکش عارضی طور پر روک بھی سکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *