dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

سعودی عرب: دہشت گردی کے جرم میں پاکستانی کی سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا گیا.

سعودی عرب کے علاقے القصیم میں دہشت گردی کے جرائم میں ملوث پاکستانی شہری کی سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا گیا.سعودی وزارت داخلہ کے مطابق آج منگل کے روز علاقے القصیم میں پاکستانی شہری سلیمان امجد کو سزائے موت دی گئی. سلیمان امجد نے دہشت گردانہ نظریات سے متاثر ہو کر جان بوجھ کر ایک غیر ملکی شہری کو قتل کیا.

اس کے علاوہ اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا اور مزید افراد کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی گئی.

سیکیورٹی اداروں نے ملزم کو گرفتار کیا، جبکہ تحقیقات کے بعد اس کے خلاف مذکورہ جرائم کے ارتکاب کا الزام ثابت ہوا۔ کیس متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے تعزیری طور پر سزائے موت سنائی گئی.وزارت داخلہ کے مطابق عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل اور پھر سپریم کورٹ سے توثیق کے بعد فیصلہ حتمی ہوگیا، جس کے بعد شاہی فرمان کے تحت سزا پر عملدرآمد کیا گیا.سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ حکومت مملکت میں امن و امان کے قیام، انصاف کی فراہمی اور شریعت کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے۔ وزارت نے خبردار کیا کہ بے گناہ افراد کی جان و سلامتی کو نقصان پہنچانے والوں کو شرعی سزا کا سامنا کرنا ہوگا.

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *