dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، عوامی اجتماعات، اسلحے کی نمائش اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 23 ستمبر 2026 سے فوری طور پر 30 روز کے لیے ہوگا، جس کے تحت عوامی مقامات پر ہر قسم کے اسلحے کی نمائش، اجتماع اور جلوس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عوامی مقامات پر پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، دھرنوں، ریلیوں، مظاہروں اور اسی نوعیت کی سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی۔

بابر یوسفزئی کے مطابق عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے، نقاب یا ایسا کوئی ذریعہ استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جس سے کسی شخص کی شناخت میں رکاوٹ پیدا ہو۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی، جبکہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔معاون برائے داخلہ کے مطابق موجودہ اقدامات کا مقصد عوامی امن و سکون، قانون و نظم اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *