dailyreformer.pk
October 18, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

سعودی عرب پر حملے ہوں یا ہرمز بحران، سب ٹھیک ہو جائے گا، ٹرمپ

سعودی عرب پر حملے ہوں یا ہرمز بحران، سب ٹھیک ہو جائے گا، ٹرمپ

ہرمز بحران اور سعودی عرب کو درپیش سیکیورٹی خطرات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مکمل بہتری کا عندیہ دیدیا۔

آئرلینڈ کے دورے کے دوران ڈبلن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے بعد پیدا ہونے والی تشویشناک صورتحال پر بات کی، جس میں انہوں نے یقین دلایا کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری آمدورفت کی بحالی اور خطے میں پیدا ہونے والے تمام تر خدشات جلد حل ہو جائیں گے۔

صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے مختصراً کہا کہ سب کچھ بالکل ٹھیک ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی اہم تیل پائپ لائن پر حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی اور نئے سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

اس سے قبل برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ حوثی باغیوں نے گائیڈڈ ہتھیاروں کی تیاری کے لیے ’کلاڈ‘ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔

امریکی صدر کا یہ تازہ بیان آئرش صدر کیتھرین کونولی سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے حوالے سے پر اعتماد نظر آئے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان سفارتی سطح پر تحمل اختیار کرنے کی ایک کوشش ہے، تاکہ تیل کی عالمی منڈی کو متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *