dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

اقوام متحدہ کی تحقیقات، ایران میں امریکی حملوں پر جنگی جرائم کے شواہد کا دعویٰ کردیا

جنیوا: ایران کے بارے میں اقوام متحدہ کے آزاد بین الاقوامی تحقیقاتی مشن نے کہا ہے کہ اسے اس بات پر یقین کرنے کی معقول بنیادیں ملی ہیں کہ فروری میں ایران کے ایک اسکول اور کھیلوں کے مرکز پر ہونے والے دو امریکی حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے تحقیقاتی مشن کی نئی رپورٹ میں فروری سے جاری ایران جنگ کے دوران امریکا کی فوجی کارروائیوں اور ایران میں ہونے والی انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین کو یقین کرنے کی معقول بنیادیں ملیں کہ صوبہ ہرمزگان کے شہر میناب میں شاجرے طیبہ پرائمری اسکول پر حملے کی ذمہ داری امریکی افواج پر عائد ہوتی ہے۔ حملے میں 150 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، جن میں تقریباً 120 اسکول کے بچے شامل تھے۔اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق اسکول واضح طور پر ایک شہری عمارت تھی اور انہیں ایسے شواہد نہیں ملے کہ اسے فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔

تحقیقاتی مشن نے صوبہ فارس کے شہر لامرد میں ایک کھیلوں کے مرکز پر ہونے والے امریکی حملے کے بارے میں بھی اسی نوعیت کے نتائج اخذ کیے ہیں۔دوسری جانب رپورٹ میں ایران کے اندر حکومت کی جانب سے ملک گیر احتجاج کے خلاف کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ماہرین کے مطابق ایرانی حکام کی کارروائیوں میں انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔اقوام متحدہ کی یہ رپورٹ انسانی حقوق کونسل کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ رپورٹ میں امریکا اور ایران دونوں سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے، تاہم جنگی جرائم سے متعلق حتمی قانونی فیصلہ کسی عدالت یا مجاز عدالتی ادارے کے دائرہ اختیار میں ہوگا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *