واشنگٹن: امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں سے امریکی افواج کے انخلا سے متعلق جنگی اختیارات کی قرارداد 220 کے مقابلے میں 204 ووٹوں سے منظور کرلی۔ سات ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا، جس سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پالیسی پر خود ان کی جماعت میں اختلاف نمایاں ہوا۔یہ تیسری مرتبہ ہے کہ ایوان نے ایران جنگ سے متعلق صدر کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی ایسی قرارداد منظور کی ہے۔ قرارداد میں صدر کو ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں سے امریکی افواج نکالنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم اس کے عملی نفاذ کیلئے مزید قانونی و سیاسی مراحل باقی ہیں۔
ٹرمپ کو سیاسی دھچکا، امریکی ایوان نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد منظور کرلی

Leave a Reply