dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

بلوچستان کی پہلی خاتون کرکٹ کوچ صوبے کی بیٹیوں کو آگے لانے کیلیے سرگرم

میری تربیت سےاکیڈمی کی کوئی کھلاڑی قومی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرے تو یہ سب سے بڑی کامیابی ہوگی، خیرالنساء بلوچ

بلوچستان کی پہلی خاتون کرکٹ کوچ خیرالنساء صوبے کی بیٹیوں کو کھیل کے میدان میں آگے لانے کیلیے سرگرم عمل ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں روایتی و ثقافتی رکاوٹیں توڑتے ہوئے خیرالنساء بلوچستان کی پہلی خاتون کرکٹ کوچ بن کر ابھری ہیں۔بلوچستان کی بیٹیوں کے لیے امید کی کرن بن کرخواتین کی کرکٹ کو آگے بڑھانے کے لیے خیرالنساء مصروف عمل ہیں۔خاتون کوچ کی موجودگی سے بلوچستان کی نوجوان کرکٹرز کے اعتماد اور حوصلے کو نئی تقویت مل رہی ہے۔

خاتون کرکٹ کوچ خیرالنساء بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ مجھے بلوچستان کی پہلی خاتون کرکٹ کوچ ہونے کا اعزاز حاصل ہےجو کہ میرے لیے باعث فخر ہے۔خیرالنساء بلوچ نے کہا کہ پاک فوج جس طرح خواتین کو کھیلوں کے میدان میں آنے کے مواقع اور حوصلہ فراہم کر رہی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا مقصد بلوچستان کی باصلاحیت بیٹیوں کو قومی اورعالمی کرکٹ کے میدان تک پہنچانا ہے۔ بلوچستان کی بیٹیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، صرف مواقع کی ضرورت ہے۔خیرالنساء بلوچ نے کہا کہ اگر میری تربیت سےاکیڈمی کی کوئی کھلاڑی قومی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرے تو یہ میری سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔

کرکٹ اکیڈمی کی کھلاڑیوں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہماری کوچ بہت اچھے طریقے سے ہماری تربیت کرتی ہیں اورہر کھلاڑی کی صلاحیتوں پرخصوصی توجہ دیتی ہیں۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کوچ خیرالنساءکی نگرانی میں ہمیں کھیلنے اور اپنی صلاحیتیں بہتر بنانے کے بہترین مواقع ملتے ہیں۔بلوچستان کی بیٹی خیرالنساء نے ثابت کیا ہے کہ عزم، محنت اور جستجو سے کوئی بھی منزل حاصل کی جاسکتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *