dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
جون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروع

ورلڈکپ میں حصص فروخت کرنے کی تجویز، فیفا صدر کے مشیر کارلوس کورڈیرو مستعفی

ورلڈکپ میں حصص فروخت کرنے کی تجویز، فیفا صدر کے مشیر کارلوس کورڈیرو مستعفی

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کے سینئر مشیر کارلوس کورڈیرو نے ورلڈکپ کے تجارتی حقوق میں حصہ فروخت کرنے کی متنازع تجویز کے خلاف اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کارلوس کورڈیرو نے اس منصوبے کو فٹبال اور فیفا کے رکن ممالک کے مفادات کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلے کی حمایت نہیں کر سکتے۔

فیفا نے حال ہی میں ’فیفا فارورڈ انٹرپرائز‘ کے نام سے تقریباً 20 ارب ڈالر مالیت کی ایک ذیلی کمپنی قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے جس کے تحت ورلڈ کپ اور دیگر بڑے ایونٹس کے تجارتی معاملات چلائے جائیں گے جبکہ کمپنی کے 20 فیصد تک حصص بیرونی سرمایہ کاروں کو فروخت کیے جا سکیں گے۔

کارلوس کورڈیرو نے واضح کیا کہ اس منصوبے کی تیاری میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا اور وہ اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔

ان کے مطابق فیفا کے پاس اربوں ڈالر کے مالی ذخائر موجود ہیں اور ادارہ کسی قرض کا بھی بوجھ نہیں اٹھا رہا اس لیے صرف 4.2 ارب ڈالر حاصل کرنے کے لیے ورلڈکپ جیسے قیمتی اثاثے میں مستقل حصہ فروخت کرنا غیر منطقی فیصلہ ہے۔

فیفا کی 211 رکن ایسوسی ایشنز کو اس تجویز پر 19 ستمبر تک فیصلہ کرنا ہے، جبکہ کورڈیرو نے خبردار کیا ہے کہ اس منصوبے کے طویل المدتی اثرات عالمی فٹبال کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *