dailyreformer.pk
September 5, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈبلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشلکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطلگل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹمحسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہجذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقویٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکخضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈبلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشلکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطلگل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹمحسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہجذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقویٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاک

آئس باتھ وزن تیزی سے کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے: تحقیق

نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جسم کو ٹھنڈے ماحول میں رکھنے سے وزن تیزی سے کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف ناٹگنگھم اور لیڈن یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے محققین کی مشترکہ تحقیق میں یہ دیکھا گیا کہ موٹاپے کا شکار 47 افراد نے آئس ویسٹ پہننے کے بعد نسبتاً تیزی سے وزن کم کیا۔

سائنس دانوں کے مطابق روزانہ جسم کو ٹھنڈک میں رکھنے سے ’براؤن فیٹ‘ فعال ہوتی ہے، جو کیلوریز جلا کر جسم میں حرارت پیدا کرتی ہے اور اسی عمل سے جسمانی چربی کم ہونے لگتی ہے۔

تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر ماریئٹے بون نے بتایا یہ ابتدائی تحقیقات میں سے ایک ہے جس میں طویل عرصے تک ٹھنڈ کے اثرات کو زائد وزن اور مٹاپے کے شکار افراد پر جانچا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹھنڈا ماحول جسم کو براؤن فیٹ فعال کرنے پر مجبور کرتا ہے، جبکہ پٹھے بھی حرارت پیدا کرنے کے لیے سرگرم ہو جاتے ہیں، خاص طور پر کپکپی کے ذریعے، تاکہ جسم کا درجہ حرارت برقرار رکھا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *