dailyreformer.pk
July 11, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
نصیر آباد میں مبینہ تشدد سے 12 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحقآپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی تازہ کارروائیوں میں 9 خارجی دہشت گرد ہلاکایران کیخلاف کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کیلئے تیار ہیں، اسرائیلی وزیر دفاع’دھمال 4‘ میں آنجہانی ستیش کوشک کی واپسی نے مداحوں کو چونکا دیافیفا ورلڈکپ میں تاریخی کارکردگی، مصر کی فٹبال ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبالشادی کے بعد ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی پہلی عوامی تقریب میں شرکت، تصاویر وائرلسام سانگ کا زیڈ فلِپ سیریز بند کرنے پر غورزیادہ کافی پینے والوں میں جگر کے امراض کا خطرہ کم، نئی تحقیق کے دلچسپ نتائج سامنے آگئےمنگی ڈیم حملے کے بعد بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری، 5 روز میں 79 دہشت گرد ہلاکوزیراعلیٰ بلوچستان سے مظاہرین کے مذاکرات کامیاب، 5 روز سے جاری دھرنا ختم، 11 افراد بھی بازیابنصیر آباد میں مبینہ تشدد سے 12 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحقآپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی تازہ کارروائیوں میں 9 خارجی دہشت گرد ہلاکایران کیخلاف کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کیلئے تیار ہیں، اسرائیلی وزیر دفاع’دھمال 4‘ میں آنجہانی ستیش کوشک کی واپسی نے مداحوں کو چونکا دیافیفا ورلڈکپ میں تاریخی کارکردگی، مصر کی فٹبال ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبالشادی کے بعد ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی پہلی عوامی تقریب میں شرکت، تصاویر وائرلسام سانگ کا زیڈ فلِپ سیریز بند کرنے پر غورزیادہ کافی پینے والوں میں جگر کے امراض کا خطرہ کم، نئی تحقیق کے دلچسپ نتائج سامنے آگئےمنگی ڈیم حملے کے بعد بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری، 5 روز میں 79 دہشت گرد ہلاکوزیراعلیٰ بلوچستان سے مظاہرین کے مذاکرات کامیاب، 5 روز سے جاری دھرنا ختم، 11 افراد بھی بازیاب

امریکا ایران معاہدہ؛ تیل کی قیمتوں میں اب تک کی سب سے بڑی کمی؛ خام تیل 80 ڈالر کا ہوگیا

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بحالی سے متعلق مثبت پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر اتفاق رائے کی خبروں کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔

برینٹ خام تیل کے مستقبل قریب کے معاہدوں میں اس کی قیمت میں 2.02 ڈالر یا 2.4 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد یہ 81.15 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ ایک موقع پر برینٹ خام تیل 80.89 ڈالر فی بیرل تک گرگیا جو 4 مارچ کے بعد کم ترین سطح ہے۔

اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 2.22 ڈالر یا 2.8 فیصد کمی دیکھی گئی جس کے بعد یہ 78.53 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔ ایک موقع پر یہ بھی 78.27 ڈالر فی بیرل تک گر گیا تھا جو 10 مارچ کے بعد سب سے کم سطح سمجھی جا رہی ہے۔

تیل کی قیمتوں میں تیزی سے ہوتی یہ کمی اس تاثر کی عکاسی کرتی ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی معمول پر آنے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے اس لیے اس خطے میں کشیدگی یا امن براہِ راست تیل کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔

اگر امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر پیش رفت جاری رہتی ہے اور آبنائے ہرمز مکمل طور پر بحال رہتی ہے تو عالمی توانائی منڈیوں میں سپلائی کے خدشات مزید کم ہوسکتے ہیں جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں پر دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *