dailyreformer.pk
June 11, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر سخت ایکشن، 23 ڈاکٹر معطل، 25 افسران کو شوکاز نوٹسزآئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت اہم نکات سامنے آگئےایران پر آج شدید حملے کرکے تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ کرلیں گے؛ ٹرمپفیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب سے قبل میکسیکو میں سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئےمیکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا، پاکستانی وفد کی بھی شرکترومانوی اداکار سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس گزر گئےواٹس ایپ کی اسٹیٹس سے متعلق اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاریدماغ کی مہلک رسولیوں کی تشخیص کیلئے جدید نظام تیارعوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تربت میں جدید ترین ایف سی اسپتال تیار کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کی صحت سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیںکوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر سخت ایکشن، 23 ڈاکٹر معطل، 25 افسران کو شوکاز نوٹسزآئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت اہم نکات سامنے آگئےایران پر آج شدید حملے کرکے تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ کرلیں گے؛ ٹرمپفیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب سے قبل میکسیکو میں سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئےمیکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا، پاکستانی وفد کی بھی شرکترومانوی اداکار سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس گزر گئےواٹس ایپ کی اسٹیٹس سے متعلق اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاریدماغ کی مہلک رسولیوں کی تشخیص کیلئے جدید نظام تیارعوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تربت میں جدید ترین ایف سی اسپتال تیار کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کی صحت سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں

بابراعظم نے ظہیر عباس کا ریکارڈ توڑ دیا، اب نظریں جاوید میانداد کے تاریخی سنگِ میل پر

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کے دوران ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے لیجنڈری بیٹر ظہیر عباس کا کئی دہائیوں پرانا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے 69 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی 38ویں نصف سنچری تھی۔

اس اننگز کے ساتھ بابر اعظم کی یہ آسٹریلیا کے خلاف تمام فارمیٹس میں 18ویں نصف سنچری تھی یوں انہوں نے ظہیر عباس کا 17 ففٹی پلس اسکورز کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستانی بیٹرز کی اس فہرست میں اب بھی سب سے اوپر جاوید میانداد موجود ہیں جنہوں نے کینگروز کے خلاف تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر 20 مرتبہ ففٹی پلس اسکور کیا۔

31 سالہ بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف اب تک 14 میچز میں 68.63 کی شاندار اوسط سے 755 رنز بنا چکے ہیں۔ انہیں جاوید میانداد کا تاریخی ریکارڈ برابر کرنے کے لیے مزید دو جبکہ اسے توڑنے کے لیے تین ففٹی پلس اننگز درکار ہیں۔

طویل عرصے تک فارم میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہنے والے بابر اعظم نے حالیہ میچز میں عمدہ کم بیک کیا ہے اور وہ مسلسل نئے ریکارڈز اپنے نام کر رہے ہیں جس کے بعد شائقین کرکٹ کی نظریں اب جاوید میانداد کے ریکارڈ پر مرکوز ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

newupload

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *