dailyreformer.pk
June 11, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر سخت ایکشن، 23 ڈاکٹر معطل، 25 افسران کو شوکاز نوٹسزآئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت اہم نکات سامنے آگئےایران پر آج شدید حملے کرکے تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ کرلیں گے؛ ٹرمپفیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب سے قبل میکسیکو میں سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئےمیکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا، پاکستانی وفد کی بھی شرکترومانوی اداکار سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس گزر گئےواٹس ایپ کی اسٹیٹس سے متعلق اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاریدماغ کی مہلک رسولیوں کی تشخیص کیلئے جدید نظام تیارعوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تربت میں جدید ترین ایف سی اسپتال تیار کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کی صحت سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیںکوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر سخت ایکشن، 23 ڈاکٹر معطل، 25 افسران کو شوکاز نوٹسزآئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت اہم نکات سامنے آگئےایران پر آج شدید حملے کرکے تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ کرلیں گے؛ ٹرمپفیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب سے قبل میکسیکو میں سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئےمیکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا، پاکستانی وفد کی بھی شرکترومانوی اداکار سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس گزر گئےواٹس ایپ کی اسٹیٹس سے متعلق اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاریدماغ کی مہلک رسولیوں کی تشخیص کیلئے جدید نظام تیارعوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تربت میں جدید ترین ایف سی اسپتال تیار کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کی صحت سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں

بارکھان آپریشن میں شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیر داخلہ بلوچستان


کوئٹہ:

وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے بارکھان کے علاقے میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے شہید میجر توصیف احمد بھٹی، نائب فدا حسین، سپاہی ذاکر حسین، سپاہی سہیل احمد اور سپاہی محمد ایاز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر سپوتوں نے دشمن کا جرات اور دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے عظیم قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

وزیرداخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنے بہادر افسران اور جوانوں کی لازوال قربانیوں پر فخر کرتی ہے جبکہ دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا جاتا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ بلوچستان میں امن خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

newupload

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *