dailyreformer.pk
September 5, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

بلوچستان؛ بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

کوئٹہ: 

بلوچستان کے ضلع بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 19 کلومیٹرتھی۔ زلزلے کا مرکز بارکھان سے 58 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔  زلزلے کے جھٹکے بارکھان کے علاوہ کوہلو، رکھنی اور موسیٰ خیل میں بھی محسوس کیے گئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے باعث ضلع موسیٰ خیل کے علاقے گنگری میں ایک ہوٹل کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 2 مزدور زخمی ہوگئے، جنہیں  فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پی ڈی ایم اے گنگری کے شمالی علاقے میں فضل نامی شہری کا گھر بھی زلزلے کے باعث منہدم ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

دریں اثنا متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو نقصانات کا تخمینہ لگانے، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور مزید نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے سروے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے ضلع سبی میں 4.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کی گہرائی 42 کلومیٹر تھی، تاہم اس زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *