dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

بگ باس کے فاتح ایلوش یادیو کو جان سے مارنے کی دھمکی، 10 کروڑ بھتے کا مطالبہ

بھارتی ریئلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی 2 کے فاتح اور معروف یوٹیوبر ایلوش یادیو ایک سنگین معاملے کے باعث خبروں کی زینت بن گئے ہیں، جہاں انہیں مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکی اور 10 کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ موصول ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلوش یادیو کو 5 مئی کو ایک بین الاقوامی نمبر سے واٹس ایپ کال موصول ہوئی، تاہم وہ کال ریسیو نہ کرسکے۔ بعد ازاں اسی غیر ملکی نمبر سے انہیں ایک دھمکی آمیز پیغام بھیجا گیا، جس میں بھیجنے والے نے خود کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کے قریبی ساتھی رندیپ ملک کے طور پر متعارف کروایا۔

پیغام میں ایلوش یادیو سے دو دن کے اندر 10 کروڑ روپے ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا، بصورت دیگر انہیں اور ان کے والد کو گولی مارنے کی دھمکی دی گئی۔ رپورٹس کے مطابق یہی دھمکی آمیز پیغام ان کے والد کے موبائل فون پر بھی بھیجا گیا۔

ایلوش یادیو نے پولیس کو دی گئی شکایت میں بتایا کہ دھمکی ملتے ہی انہوں نے فوری طور پر سیکٹر 56 پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا، جس کے بعد نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایلوش یادیو اپنے ڈیجیٹل کیریئر میں مسلسل سرگرم ہیں۔ وہ ان دنوں اپنے پوڈکاسٹ شو ’PHODCAST With Elvish – Season 2‘ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، جس میں وہ شوبز شخصیات اور ریئلٹی ٹی وی ستاروں کے انٹرویوز کرتے ہیں۔ ان کے شو میں کرن کندرا اور ارجن بجلانی جیسی معروف شخصیات بھی شریک ہو چکی ہیں۔

اس کے علاوہ ایلوش یادیو میوزک اور یوٹیوب پروجیکٹس میں بھی مصروف ہیں، جن میں میوزک ویڈیو ’جسٹن بیبر‘ اور آنے والے منصوبے ’اوقات کے باہر‘ شامل ہیں۔ ریئلٹی ٹی وی کی دنیا میں بھی ایلوش یادیو کی موجودگی برقرار ہے، جہاں وہ ’لافٹر شیفس‘ اور گیمنگ ریئلٹی شو ’پلے گراؤنڈ‘ میں بطور مینٹور نظر آ چکے ہیں۔

سنگین دھمکیوں کے باوجود ایلوش یادیو کی مقبولیت اور مصروفیات میں کمی نہیں آئی، تاہم اس واقعے نے ان کی سیکیورٹی سے متعلق تشویش میں اضافہ ضرور کردیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *