dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

دوحہ میں امریکی وفد سے ملاقات نہیں کریں گے، صرف قطر سے بات چیت ہو رہی ہے؛ ایران

ایران نے دوحہ میں امریکی وفد کی موجودگی کے باوجود دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات منجمد اثاثوں پر صرف قطری حکام سے ہو رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کے مشیر خاص جیرڈ کشنر اور خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف ثالث قطری حکام سے ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز یہ دعویٰ کیا تھا کہ آج دوحہ میں ہونے والی ملاقات ایران کی درخواست پر کی جا رہی ہے جس میں ایرانی وفد وہاں موجود امریکی وفد سے بات چیت کرے گا تاہم ایران نے اس کی تردید کردی۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ایران کی ترجیح امریکا کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے نہ کہ نئی سیاسی بات چیت کا آغاز کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دوحہ میں ایرانی وفد امریکا کے ساتھ نہیں بلکہ صرف اور صرف قطری حکام کے ساتھ وہ بھی منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی سے متعلق شق پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔ 

اسماعیل بقائی نے زور دے کر کہا کہ امریکی وفد کی قطر آمد کا ایرانی وفد کے دورے سے کوئی تعلق نہیں اور آئندہ چند دنوں میں امریکی فریق کے ساتھ کسی بھی سطح پر مذاکرات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

دوسری جانب قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے بھی تصدیق کی کہ امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر دوحہ میں موجود ہیں تاہم ان کی ایرانی حکام سے براہِ راست ملاقات طے نہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ امریکی وفد ثالثوں سے مشاورت کرے گا جبکہ ایران کے منجمد اثاثوں کا معاملہ دونوں ممالک کے درمیان جاری عمل درآمد سے منسلک ہے۔

ادھر قطری حکام نے بتایا کہ قطر میں موجود ایران کے 6 ارب ڈالر کے منجمد فنڈز تاحال تہران منتقل نہیں کیے گئے۔ اثاثوں کی منتقلی اور استعمال کا طریقہ کار امریکا اور ایران کے درمیان جاری عمل درآمد اور باہمی اتفاق رائے سے مشروط ہے۔ 

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *