dailyreformer.pk
November 5, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
بلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے پنجاب کا تعاونکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارشTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاجبلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے پنجاب کا تعاونکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارشTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاج

سائنس دانوں نے دنیا کی سیاہ ترین کار کوٹنگ تیار کر لی

سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گاڑیوں کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ سیاہ رنگت والی کوٹنگ تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کوئی بھی چیز اس وقت سیاہ دکھائی دیتی ہے جب وہ نظر آنے والی روشنی کی تقریباً تمام شعاعوں کو جذب کر لے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سانتا باربرا کے مطابق جتنی زیادہ روشنی جذب ہوگی، چیز اتنی ہی زیادہ سیاہ نظر آئے گی۔

سائنسی جرنل سیل پریس میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق نئی کوٹنگ کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ یہ پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ طولِ موج جذب کر سکتی ہے۔

رپورٹ مین وضاحت کی گئی کہ روایتی سیاہ کوٹنگز میں روشنی جذب کرنے کے لیے صرف کاربن بلیک کا استعمال کیا جاتا تھا، جس کی وجہ سے سیاہی کی ایک حد مقرر ہو جاتی تھی۔ تاہم نئی ٹیکنالوجی میں ’اسٹرکچرل ابزارپشن‘ نامی طریقہ اپنایا گیا ہے، جو روشنی کو جذب کرنے کی صلاحیت کو غیرمعمولی حد تک بڑھا دیتا ہے۔

اس جدید طریقے کی بدولت یہ نیا مواد نظر آنے والی روشنی کی 99.9 فیصد شعاعوں کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کے باعث اسے اب تک تیار کی جانے والی سیاہ ترین گاڑیوں کی کوٹنگز میں شمار کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *