dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کرگئی

سعودی عرب میں حج 2026 کے لیے دنیا بھر سے آنے والے عازمین کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق مختلف ممالک سے عازمین کی آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، جبکہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشاعر مقدسہ میں انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق اس سال جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل نگرانی، طبی سہولیات اور ٹرانسپورٹ نظام کو مزید بہتر بنایا گیا ہے تاکہ عازمین کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ سعودی سول ڈیفنس، ہلالِ احمر اور سکیورٹی ادارے بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ پر ہیں۔

سعودی وزارتِ داخلہ نے غیر قانونی حج اور بغیر اجازت نامے کے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان بھی کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حج انتظامات کو محفوظ اور منظم رکھنے کے لیے سخت نگرانی جاری رہے گی۔

ادھر دنیا بھر سے آنے والے عازمینِ حج کی بڑی تعداد مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عبادات اور تیاریوں میں مصروف ہے جبکہ سعودی حکام کے مطابق آئندہ چند دنوں میں مزید لاکھوں زائرین کی آمد متوقع ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *