dailyreformer.pk
September 5, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈبلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشلکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطلگل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹمحسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہجذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقویٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکخضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈبلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشلکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطلگل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹمحسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہجذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقویٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاک

’عیدی‘ لینے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھیک مانگنے کے مقدمات درج

لاہور:

عید کے موقع پر ’عیدی‘ لینے والے پولیس اہل کاروں کے خلاف بھیک مانگنے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

محکمہ پولیس کا نام بدنام کرنے والوں کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت عیدی کے نام پر شہریوں کو تنگ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے اور  عیدی کے نام پر شہریوں سے پیسے مانگنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف بھیک مانگنے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے فیلڈ افسران کو پہلے ہی کسی بھی غیر قانونی عمل سے باز رہنے کی سخت ہدایت جاری کی تھی، تاہم شاہدرہ اور اسلام پورہ کے علاقوں میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں سے عیدی کے نام پر پیسے مانگنے کا انکشاف سامنے آیا۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ڈی پی او اسلام پورہ کو انکوائری مارک کی، جس میں شکایت درست ثابت ہونے پر متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ نمبر 2548/26 درج کر لیا گیا جبکہ دوسرا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں 1186/26 درج کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پولیس اہلکاروں کے خلاف دفعہ 155-C اور گداگری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ عوام سے پیسے مانگ کر محکمہ پولیس کی ساکھ خراب کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بھکاریوں اور اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کی پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔ فورس کا نام خراب کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی جاری رہے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *