dailyreformer.pk
June 11, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر سخت ایکشن، 23 ڈاکٹر معطل، 25 افسران کو شوکاز نوٹسزآئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت اہم نکات سامنے آگئےایران پر آج شدید حملے کرکے تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ کرلیں گے؛ ٹرمپفیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب سے قبل میکسیکو میں سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئےمیکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا، پاکستانی وفد کی بھی شرکترومانوی اداکار سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس گزر گئےواٹس ایپ کی اسٹیٹس سے متعلق اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاریدماغ کی مہلک رسولیوں کی تشخیص کیلئے جدید نظام تیارعوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تربت میں جدید ترین ایف سی اسپتال تیار کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کی صحت سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیںکوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر سخت ایکشن، 23 ڈاکٹر معطل، 25 افسران کو شوکاز نوٹسزآئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت اہم نکات سامنے آگئےایران پر آج شدید حملے کرکے تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ کرلیں گے؛ ٹرمپفیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب سے قبل میکسیکو میں سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئےمیکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا، پاکستانی وفد کی بھی شرکترومانوی اداکار سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس گزر گئےواٹس ایپ کی اسٹیٹس سے متعلق اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاریدماغ کی مہلک رسولیوں کی تشخیص کیلئے جدید نظام تیارعوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تربت میں جدید ترین ایف سی اسپتال تیار کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کی صحت سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں

مائیکل جیکسن کی بادشاہت آج بھی برقرار، اسٹریمنگ دنیا کے نمبر ون آرٹسٹ بن گئے

کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ان کی موسیقی کا جادو وقت گزرنے کے باوجود کم نہیں ہوا۔ اپنی وفات کے 17 برس بعد بھی مائیکل جیکسن عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دنیا کے سب سے مقبول آرٹسٹ بن گئے ہیں۔

حالیہ عالمی ڈیجیٹل رینکنگ کے مطابق مائیکل جیکسن نے موجودہ دور کے بڑے ناموں، جن میں ٹیلر سوئفٹ، جسٹن بیبر اور معروف کے پاپ گروپس شامل ہیں، کو نمایاں فرق سے پیچھے چھوڑ دیا۔

مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم ’’مائیکل‘‘ کی غیرمعمولی کامیابی نے ان کے کلاسک گانوں کو ایک بار پھر نئی نسل میں مقبول بنادیا ہے۔ فلم کی ریلیز کے بعد 70 اور 80 کی دہائی کے ان کے مشہور گانے دوبارہ عالمی اسٹریمنگ چارٹس میں تیزی سے اوپر آنے لگے، جس کے نتیجے میں وہ عالمی سطح پر پہلے نمبر پر پہنچ گئے۔

اعداد و شمار کے تجزیے سے وابستہ ادارے کورب کی مئی 2026 کی گلوبل ڈیجیٹل آرٹسٹ رینکنگ میں مائیکل جیکسن نے 11157 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ وہ دوسرے نمبر پر موجود جسٹن بیبر سے تقریباً 5000 پوائنٹس آگے رہے، جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے بوائز بینڈ کے پوائنٹس اس سے کہیں کم رہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مائیکل جیکسن شازم، یوٹیوب، آئی ٹیونز، ایپل میوزک اور ڈیزر جیسے بڑے پلیٹ فارمز پر واضح برتری کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ اسپاٹیفائی پر بھی وہ معمولی فرق سے دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیلر سوئفٹ، جنہیں اکثر جدید پاپ میوزک میں مائیکل جیکسن کے اثر کا تسلسل سمجھا جاتا ہے، اس فہرست میں پانچویں نمبر پر رہیں۔

مائیکل جیکسن کی یہ کامیابی اس حقیقت کو مزید مضبوط کرتی ہے کہ وہ محض ایک گلوکار نہیں بلکہ ایک عالمی ثقافتی مظہر تھے، جن کی موسیقی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔ ان کی وفات کے تقریباً دو دہائیاں بعد بھی دنیا بھر کے سامعین کا ان کے فن سے اسی شدت سے جڑے رہنا ان کی لازوال مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

newupload

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *