dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈ

چین میں نصب دنیا کا سب سے طویل آؤٹ ڈور ایسکیلیٹر

چین کا شہر چونگ چِنگ اپنے منفرد جغرافیے اور پیچیدہ انفراسٹرکچر کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ یہاں دنیا کا سب سے گہرا سب وے اسٹیشن موجود ہے، یہاں ایک معلق ٹرین لائن رہائشی عمارتوں کے عین درمیان سے گزرتی ہے اور اب یہ شہر دنیا کے طویل ترین آؤٹ ڈور ایسکلیٹر سسٹم کا بھی گھر بن گیا ہے۔

ووشن گاڈیس ایسکیلیٹر کے نچلے حصے اور بالائی حصے کے درمیان تقریباً 242 میٹر کی بلندی کا فرق ہے، جو تقریباً 80 منزلہ عمارت کی اونچائی کے برابر بنتا ہے۔ تاہم، یہ کھلا ایسکلیٹر سسٹم 905 میٹر تک پھیلا ہوا ہے۔

یہ سسٹم 21 انفرادی ایسکلیٹرز، آٹھ لفٹس، چار موونگ واک ویز اور متعدد پیڈسٹرین برجز شامل ہیں اور ان سب سے گزرنے میں 21 منٹ کا عرصہ لگتا ہے۔

یہ ایسکیلیٹر 17 فروری سے آزمائشی بنیادوں پر باقاعدہ کرایے کے ساتھ چلایا جا رہا ہے۔ اس پر سفر کے لیے ہر مسافر سے 3 یوان وصول کیے جا رہے ہیں۔ اس آزمائشی مدت کے اختتام پر مقامی حکام فیصلہ کریں گے کہ یہی فلیٹ کرایہ برقرار رکھا جائے یا اس میں تبدیلی کی جائے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ یہ جدید ایسکلیٹر نظام چونگ چِنگ کے شہریوں کے سفر کو نہ صرف زیادہ تیز اور مؤثر بنائے گا بلکہ انہیں زیادہ آرام دہ سفری سہولت بھی فراہم کرے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *