dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

اداکار ثمر جعفری نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، مداحوں کی مبارکباد

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نوجوان اداکار اور گلوکار ثمر جعفری نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، جس کی جھلک انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہے۔

ثمر جعفری نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حرم شریف سے چند تصاویر پوسٹ کیں، جن میں انہیں روحانی سفر کے دوران دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکار نے تصاویر کے ساتھ مختصر مگر پُرمعنی کیپشن ’’الحمدللہ‘‘ تحریر کیا، جس کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کو ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور سوشل میڈیا پر انہیں عمرے کی ادائیگی پر نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا جا رہا ہے۔ شوبز شخصیات نے بھی ان کے اس روحانی سفر پر خوشی کا اظہار کیا، جبکہ اداکارہ کنزا ہاشمی نے خصوصی طور پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

ثمر جعفری نے کم عرصے میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان بنائی ہے۔ انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ میں ولی جہانگیر اور ’مائی ری‘ میں فاخر ظہیر کا کردار ادا کیا، جنہیں ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ ثمر جعفری موسیقی کے شعبے میں بھی سرگرم ہیں اور نوجوان نسل میں ان کے گانوں کو خاصی مقبولیت حاصل ہے۔ ان کی اسی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے اعتراف میں عالمی میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی نے انہیں 2025 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے ’’ریڈار پاکستان آرٹسٹ پروگرام‘‘ میں شامل کیا تھا۔

یہ اعزاز ثمر جعفری کے میوزک کیریئر کا ایک اہم سنگِ میل سمجھا جاتا ہے، جبکہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد ان کی حالیہ پوسٹ بھی مداحوں میں خاصی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *