dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
جون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروع

کوئٹہ:وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے عالمی شہرت یافتہ کک باکسر شاہزیب رند کو ان کی شاندار کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے

شاہزیب رند نے اپنی انتھک محنت اور بے پناہ صلاحیتوں کے بل بوتے پر نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کا نام بھی عالمی سطح پر روشن کیا ہے اپنے جاری کردہ بیان میں وزیر داخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ شاہزیب رند کی کامیابی نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال ہے جو ثابت کرتی ہے کہ اگر لگن، محنت اور مستقلی مزاجی کے ساتھ آگے بڑھا جائے تو عالمی سطح پر بھی نمایاں مقام حاصل کیا جا سکتا ہے شاہزیب رند جیسے باصلاحیت کھلاڑی ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں حکومت ایسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی جاری رکھے گی تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر مزید کامیابیاں سمیٹ کر پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان میں کامیابیاں امن، یکجہتی اور مثبت سوچ کو فروغ دیتی ہیں، اور شاہزیب رند کی کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بلوچستان کے نوجوان کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں ہیں

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *