dailyreformer.pk
September 5, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف پاکستان کوئٹہ

وزارت اطلاعات و نشریات حکومت پاکستان میڈیا کی ازادی اور ریاستی امور کو اچھے طریقےسےچلانے کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے اور کوشش کر رہا ہے کی ریاستی و پرائیویٹ میڈیا کیساتھ ساتھ خصوصاً سوشل میڈیا پر آنےوالےخبروں میں سو فیصد سچائی ہو، کوئی بھی ادارہ اس وقت تک اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک متعلقہ شعبے سے تعلق رکھنے افراد اس مشن میں شامل نہ ہو۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسد خان مندو خیل۔

کوئٹہ 12 مئی 2026: پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی حتی الوسہ کوشش کررہی ہے کہ میڈیا خصوصاً سوشل میڈیا پر آنےوالےخبروں میں سو فیصد سچائی ہو، کوئی بھی ادارہ اس وقت تک اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک متعلقہ شعبے سے تعلق رکھنے افراد اس مشن میں شامل نہ ہو یہ بات پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسد خان مندو خیل نے وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے ڈیجیٹل میڈیا خواندگی کے ذریعے سماجی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے حصول کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا پر غلط خبروں کی بھرمار ہے۔ ہمارا مذہبی اور قومی فریضہ ہے کہ آپ ے میں معاشرے میں اس ناسور کو پھیلنے سے روکے تاکہ بے راہ روی کا قلع قمہ ہو۔ اس موقع بلوچستان کے مایہ پروفیسرمحمد رحیم ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی نئے نسل کو اس معاشرتی برائی کے بارے آگاہی فراہم کرنا ہوگا تاکہ وہ جب عملی زندگی میں قدم رکھے تو وہ اپنے ملک حقیقت پسندی کو فروغ دینے میں اپنا بہتر کردار ادا کرسکیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں میڈیا لٹریسی کو فراموش نہیں کر سکتے، چونکہ میڈیا سے متعلقہ لوگ بلا واسطہ طور پر خبروں کی ترسیل وغیرہ کے معاملات سے منسلک ہوتے ہیں، اخباری نمائندے ہی اصل میں غلط خبروں کی روک تھام میں سب سے زیادہ بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انھوں کہاکہ میڈیا کے لوگوں کے لئے اس طرح کے سیمینار منعقد کرنا ان کی ذہنی نشونما کے لئے بہت ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ چونکہ سوشل میڈیا پر معاشرے کے ہرفرد کو رسائی حاصل ہے اسلئے جنرل پبلک کو اس طرح سیمینارز میں مدعو کیا جائے تاکہ معاشرے کا ہر فرد کو اس سماجی برائی کے بارے میں آگاہی حاصل ہو اور وہ اس سلسلے میں اپنی قومی فریضہ پوری کرنے کیلئے تیار رہے۔ انھیں معلومات حاصل ہو کہ غلط خبروں کی ترسیل کو کس طرح روکا جائے، وہ اس کا قابل ہوکہ سوشل میڈیا پر کس طرح کے خبروں کو شیئر کیاجائے۔ آن لائن خبروں کی کس طرح جانچ پڑتال کی جائے۔ انھوں مزید کہا کہ ہمارے ملک میں انتہا پسندی اور دہشت گرد ی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ اس معاشرتی ناسور کو سوشل میڈیاکے ذریعے کنٹرول کی جا سکتی ہے۔ اور دہشتگردی کے واقعات کو مسترد کرنے کیلئے ریاستی بیانئیے کو اگے لے کر سوشل میڈیا کے زریعے عوام میں شعور اجاگر کرنا ضروری ہے سیمینار میں کاونٹر وائلنٹرنگ ایکسٹرمیزم کے ڈائریکٹر جنرل طاہرہ سیدہ ڈائریکٹر شاہد عمران رانجھا اور ڈپٹی ڈائریکٹر رانا مجتبٰی نے آن لائن اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ڈیجیٹل میڈیا پر غلط خبروں روک تھام کے بارے میں سیمینار کےشرکاء کے ساتھ اپنے تجربات و خیالات شیئر کی۔ بعد ازاں ۔مقررین نے شرکاء کے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *