dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

کوئٹہ سبی قومی شاہراہ کی توسیع کا منصوبہ مکمل

کوئٹہ:

کوئٹہ سبی قومی شاہراہ کی توسیع کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا، این ایچ اے نے صوبائی حکومت کے تعاون سے پہاڑوں کو کاٹ کر شاہراہ کو نہ صرف کشادہ کیا بلکہ ڈھاڈر کے قریب سرنگ کو بھی وسیع کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وادی بولان سے گزرنے والے ہزاروں مسافروں کے لیے خوش خبری سامنے آئی ہے، کوئٹہ سبی قومی شاہراہ کی توسیع کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے، سنگلاخ پہاڑ، درہ بولان کی بل کھاتی سڑکیں، دشوار گزار راستے اور سفر کی صعوبتیں اب ماضی کا قصہ بنتی جا رہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق این ایچ اے نے بولان پاس کے 20 کلومیٹر طویل دشوار گزار پہاڑی علاقے میں بھاری مشینری کی مدد سے سنگلاخ چٹانوں کو کاٹ کر شاہراہ کو کشادہ کیا جس سے سفر اب پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور آسان ہو گیا ہے، منصوبے کے تحت ڈھاڈر کے قریب واقع اہم سرنگ کو بھی کشادہ کیا گیا ہے۔

اس عمل سے بڑی گاڑیوں، مال بردار ٹرکوں اور مسافر کوچز کی آمدورفت میں نمایاں سہولت پیدا ہوئی ہے، ماضی میں اسی مقام پر گاڑیوں کے پھنسنے اور الٹنے کے واقعات معمول بن چکے تھے، مقامی شہریوں اور ٹرانسپورٹرز نے اس منصوبے کو تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے بلوچستان حکومت اوراین ایچ اے کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

درہ بولان کی بل کھاتی سڑکوں کو جدید شاہراہ میں بدلنے والا یہ منصوبہ بلوچستان میں سفری سہولیات، بین الصوبائی رابطوں اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *