dailyreformer.pk
September 5, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کو علاج کیلیے امریکا بھیجنے کا فیصلہ

کوئٹہ:

کوئٹہ  میں تیزاب گردی کا شکار ہونے والی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے امریکا بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی شاہد رند نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ڈاکٹر ماہ نور کی بیرونِ ملک منتقلی کے لیے تمام تر قانونی و انتظامی تقاضے مکمل کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فی الحال ڈاکٹر ماہ نور کا کراچی کے ایک نجی اسپتال میں طبی معائنہ اور ابتدائی علاج جاری ہے، جہاں انہیں مزید ایک ہفتے تک طبی نگرانی میں رکھا جائے گا اور  اس کے بعد انہیں امریکا روانہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے سنڈیمن اسپتال کے جنرل سرجری یونٹ میں پیش آنے والے دلخراش واقعے میں ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینک دیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تھی، اور اس دوران وہ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ افسوسناک حادثے میں ڈاکٹر ماہ نور کو بچانے کی کوشش کرنے والا وارڈ بوائے عبدالرزاق ترکئی بھی بری طرح جھلس گئےگیا تھا، جو کوئٹہ میں زیر علاج رہا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *