dailyreformer.pk
September 5, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈبلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشلکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطلگل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹمحسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہجذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقویٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکخضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈبلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشلکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطلگل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹمحسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہجذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقویٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاک

ہیری پوٹر سیریز کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری

ہیری پوٹر سیریز کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایچ بی او نے شو کے پہلے سیزن کی ریلیز سے قبل ہی دوسرے سیزن کی بھی تصدیق کر دی ہے۔

مشہور ناول نگار جے کے رولنگ کی عالمی شہرت یافتہ کہانی کو نئی ٹی وی سیریز کی شکل دی جا رہی ہے، جس کا مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پہلے سیزن کا ٹریلر مارچ میں جاری کیا گیا تھا جس کے بعد شو کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ایچ بی او نے فوری طور پر دوسرے سیزن کی منظوری دے دی۔

بتایا گیا ہے کہ دوسرا سیزن ’ہیری پوٹر اینڈ دی چیمبر آف سیکریٹس‘ پر مبنی ہوگا۔

شو رنر فرانسیسکا گارڈینر نے انکشاف کیا کہ دوسرے سیزن کی پروڈکشن رواں سال شروع ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سیزن کی شوٹنگ کرسمس تک مکمل کرنے اور اسی سال دوسرے سیزن کی تیاری شروع کرنے کے باعث پروڈکشن ٹیم کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ کام کی رفتار برقرار رہے۔

سیریز میں ڈومینک مکلولن، ایلسٹیئر اسٹاؤٹ اور آرابیلا اسٹینٹن مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

پہلا سیزن رواں برس کرسمس پر نشر کیا جائے گا، جو پوٹر سیریز کے لیے ایک نئے دور کی شروعات سمجھی جا رہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *